ایڈیلیڈ(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اسپیڈ گن کی غلطی نے محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنوا دیا ۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل غلطی دیکھنے میں آئی۔ میچ کے 24 ویں اوور میں اسپیڈ گن نے محمد سراج کی گیند کی رفتار ناقابلِ یقین حد تک تیز دکھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔اسپیڈ گن پر محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی، دراصل ایسا اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا۔