لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلیے25دن کا یومیہ الائونس مل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات کے باعث اگست اور ستمبر کے دوران کھلاڑیوں کو یومیہ الانس فراہم کرنے سے قاصر رہی تھی۔ہاکی پلیئرز کو فنڈز کی کمی کی وجہ سے الائونس کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہوئی تھی تاہم فنڈز آنے کے بعد پی ایچ ایف نے ہر کھلاڑی کو یومیہ 20ہزار روپے ادا کیے۔فیڈریشن نے تاخیر کے دوران کھلاڑیوں کے صبر اور تعاون پر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔