کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود کھارادر کتیانہ میمن ہسپتال PSO پمپ کے قریب گھر سے 25سالہ فاطمہ خاتون زوجہ امجد کی تشدد زدہ لاش ملی ، مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے خاندانی رنجش کے بنا پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا ۔ لیاری ایکسپریس وے پر کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا،جس 15 سالہ لڑکا تیزرفتارگاڑی کی زد میں آکرجان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس نے بتایا جاں بحق بچے کی شناخت15سالہ حمیر کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ 15 سالہ نوجوان لیاری ایکسپریس وے اگرہ تاج کالونی کی قریب کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا اور آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے بھاگ رہاتھا کہ اچانک گاڑی کی زد میں آگیا، جس سے وہ موقع پر ہی انتقال کر گیا۔شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی نجی کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 19 سالہ شاہ زیب نامی نوجوان جابحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ اورنگی ٹاون کے علاقے بلوچ گوٹھ شاہ فیصل محلہ رحمانیہ مسجد کے قریب گھر میں کام کے دوران پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے18سالہ اویس ولد ارشاد جاںبحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ نیو کراچی سیکٹر 11G گبول ٹاؤن نذد مسعود لا ہوٹل کے قریب پلاٹ نمبر 10 زیر تعمیر گھر میں کام کے دوران چھت سے گرکر مزدور 60سالہ محمد اسلم جاں بحق ہوا۔