کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر کوکنگ آئل سڑک پر بہہ گیا، بڑی تعداد میں شہری سڑک پر بہتا آئل جمع کرنے پہنچ گئے، رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی جناح برج فلائی اور نیٹی جیٹی پْل پر تیز رفتار ٹرالر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ٹینکر سے گرنے والا تیل سڑک پر بہنے لگا تو شہری ڈبے بوتلیں ڈرم لے کرپہنچ گئے۔