کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں بارات میں فائرنگ سے ہلاکت پر دولہے اور اس کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی، گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں دولہے سمیت 3 افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں مدعی شاہد خان نے بتایا کہ گزشتہ روز گلی میں بارات آئی تھی، بارات میں شامل عزت خان نے دولہے اور اس کے والد کی ایما پر فائرنگ شروع کر دی۔