پولیس حملہ کیس‘عزیربلوچ کے کارندوںکوگواہوںنے شناخت کرلیا

71

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کارندوں کے خلاف پولیس پر حملہ ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے دو مقدمات میں دو اہم گواہوں نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار سمیت دیگر دہشت گردوں کو گواہی میں شناخت کرلیا۔ دو اہم گواہ پولیس افسران اے ایس آئی منصوراورسب انسپکٹر اسرارکے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گواہ کے بیانات کے بعد سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کارندوں کے خلاف پولیس پر حملہ ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران دو اہم گواہ پولیس افسران اے ایس آئی منصوراورسب انسپکٹر اسرارکے بیانات ریکارڈکئے گئے۔