۔2024 ء کے مقبول پاکستانی یوٹیوب چینلز کی فہرست جاری

197


کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوٹیوب نے پاکستان میں 2024 ء کی سب سے زیادہ مقبول کانٹینٹ کریئٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے، جو ملک کے ڈیجیٹل منظرنامے کی بدلتی تصویر پیش کرتی ہے۔ اس سال کی فہرست تین کیٹیگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز، اور ٹاپ کریئٹرز شامل ہیں جو پاکستانی ناظرین کی دلچسپیوں اور مواد کی تخلیق کے رجحانات کو نمایاں کرتی ہیں۔ ٹاپ کریئٹرز کی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیت اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر کے انٹرٹینمنٹ بھرے مواد سے لاکھوں ناظرین کو متاثر کرتے ہیں۔ ان میں رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز، اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز شامل ہیں، جو مختلف موضوعات جیسے فیملی وی لاگنگ، لائف اسٹائل، صحت، اور تعلیمی مواد کا احاطہ کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کریئٹرز کو سامعین کے ساتھ جڑنے، کمیونٹیز بنانے، اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سال ایسے کریئٹرز کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے جو یوٹیوب سے سالانہ 10 ملین روپے یا اس سے زیادہ کماتے ہیں۔2024 کے مقبول کریئٹرز میں پاکستان سے رجب کی فیملی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔