ووٹ عوامی طاقت کا سرچشمہ ہے، سید مراد علی شاہ

134

کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ ایک عوامی طاقت ہے اور عوام طاقت کا سرچشمہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے ہفتہ کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 7دسمبر ووٹرز کا قومی دن سندھ سمیت پاکستان بھر میں منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد ووٹ کی طاقت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ایک عوامی طاقت ہے اور عوام طاقت کا سرچشمہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیئے عوام کا ووٹ دینا انتہائی اہم ہے۔ ، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا اندراج ایک قومی فرض ہے اور سندھ کے تمام لوگ اپنا ووٹ درج کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی و سماجی رہنماؤں کو ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیئے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔