وقت کے ساتھ حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی

213
rallies are made successful

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بلوچستان خیبر پختون خوا میں لوگ اپنا حق مانگ رہے ہیں، ہمیں ملک کے معاملات کو سلجھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر سسٹم ناکام ہے، ملک کے اندر سیاسی انتشار، ملک کو رول آف لاء اور آئین کے مطابق چلایا جائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج حکمراں اور اپوزیشن عوام کی بات نہیں کر رہے، ملک میں معاملات کو سلجھانے کی ضرورت ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اس طرح ملک نہیں چل سکتا، اپوزیشن کا رویہ معاملات کو الجھانے والا ہے