حکومت نے بیرسٹر گوہر سے کہا سنگجانی میں بیٹھ جائیں بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے: علیمہ خان

268
justice

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ سنگجانی میں بیٹھ جائیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کر دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ جب احتجاج میں قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہوگئی، حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا اور کہا کہ سنگجانی میں بیٹھیں بانیٔ پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تین چار مقدمات میں پیشی تھی، ہمارا مطالبہ ہے کہ کیسز ٹرائل کے اندر لے کر آئیں، پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں، انصاف کے نظام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔