قومی ٹیم جنوبی افریقا پہنچ گئی،سیریز کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا

262

جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک ) قومی کر کٹ ٹیم دورہ زمبابوے مکمل کر نے کے بعد جنو بی افریقا پہنچ گئی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2024-25 کی کرکٹ سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ہوگا ، جس میں 2ٹیسٹ، 3 ون ڈے، اور 3 ٹی20 میچز شامل ہیں۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ آئی سی سی سپر لیگ اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ جنوبی افریقا کی کنڈیشنز فاسٹ بولرز کے لیے معاون ہیں، جس کا فائدہ مقامی بولرز کو ہو سکتا ہے جبکہ پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ون ڈے میچز میں پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ریکارڈ کمزور رہا ہے، جہاں پاکستان نے 34 میں سے صرف 12 میچز جیتے ہیں۔ ٹی20 فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ زیادہ متوازن رہا ہے، تاہم، جنوبی افریقا کو معمولی برتری حاصل ہے۔ بابر اعظم اپنی شاندار فارم کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر بہت زیادہ انحصار ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کرکٹ مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے 30 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، جن میں جنوبی افریقا نے17جیتے، پاکستان نے 7 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6میچز ڈرا ہوئے، دونوں ٹیموں نے 82ون ڈے میچز کھیلے، جن میں جنوبی افریقانے51اور پاکستان نے 30 میچز جیتے، جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،ٹی ٹوئنٹی میچز میں، پاکستان اور جنوبی افریقا نے 21 مقابلے کیے ہیں، جن میں پاکستان نے 11 جیتے اور جنوبی افریقا نے 10 میں کامیابی حاصل کی،جنوبی افریقا میں کھیلے گئے میچز کے نتائج جنوبی افریقا کے حق میں زیادہ رہے ہیں۔تینوں فارمیٹس میں ریکارڈ کے مطابق جنوبی افریقا میں دونوں ٹیموں کے درمیان 15 ٹیسٹ میچز ہوئے، جن میں،جنوبی افریقہ نے12جیت پاکستان نے 1 میچ جیتا ، دو میچز ڈرا ہوئے ، ون ڈے انٹرنیشنل میں دونوں ملکوں کے مابین 39 مقابلے ہوئے جن میں سے جنوبی افریقا نے 28 اور پاکستان نے 11 میں کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم حالیہ سیزن میں ٹیم بہت سے تجرباتی مراحل میں سے گزر رہی ہے ٹیم کو ، پہلے انگلینڈ جیسی ٹیم کو اپنی ہوم گرائونڈ میں شکست سے دوچار کیا آسٹریلیا جہاں اسے ٹی ٹوئنٹی میں شکست اور ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی 22 سال بعد ملی جس کے بعد اس ٹیم نے زمبابوے کو اس کے ملک میں ہرایا ۔