راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک)راولپنڈی میں بحریہ ٹائون چمئنیز ٹی ٹوئنٹی کپ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ۔اس موقع پر پانچ ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹورز نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔وقار یونس نے کہا پچھلے ون ڈے کپ سے کافی تعداد میں اچھے کھلاڑی سامنے آئے اور ان میں سے کچھ کھلاڑی قومی ٹیم میں سیلیکٹ بھی ہو ئے،اس ٹورنامنٹ سے بھی کافی کھلاڑی سامنے آئیں گے، ان لڑکوں کو رہنمائی کی ضرورت ہے۔وقایونس نے کہا تین سال کا کنٹریکٹ ہے ہمارا اگر جاری رہتا ہے تو ماڈرن کرکٹ کی طرح کھیلنا شروع ہو جائینگے ۔ اس موقع پر مصباح الحق نے کہا باقی دنیا اور ہماری کرکٹ میں بہت فرق ہے دوسری ٹیمیں پہلے اوورز میں ہی اٹیک کرتے ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹ میں بھی تبدیلیاں آچکی ہیں،مصباح الحق نے کہا شہزاد،خواجہ نافع،عبدالصمد،سرور آفریدی یہ نام ایسے ہیں جو اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں، یہ میں اپنی ٹیم کی بات کر رہا ہوں دوسری ٹیموں میں ٹیلنٹ ہے،مصباح الحق کا کہناتھا چیمئنز کپ میں بہت سا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئیگا۔ شعیب ملک نے کہا سیالکوٹ سٹالئنز میں گوجرانوالہ،شیخوپورہ کے پلئیر ہوتے تھے۔ اس ٹیم کا ورلڈ ریکارڈ ہے جس کو کسی نے نہیں ہرایا، دنیا کی بیسٹ ٹیمز ماڈرن کرکٹ کھیل رہی ہیں،شعیب ملک نے کہا چیمئنز کپ میں بھی کھلاڑی ماڈرن کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرینگے، سارے ملکوں میں پیچز مختلف ہوتی ہیں ڈومیسٹک کو پورے پاکستان میں پلان کرنا چایئے ۔ ڈومیسٹک میچز تمام وینیوز پر ہونے چاہیئں،پاکستان کے ڈومیسٹک سٹرکچر کیلیئے پی سی بی کو پلان بنانا ہو گا تاکہ وہ ہر کنڈیشنڈ میں کھیل سکیں۔ صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کا اچھا ٹیلنٹ ہے، اسے ضائع نہیں کرنا چاہیئے ، زمبابوے کی سیریز کی طرح فیصلے کرینگے تو اسی طرح کے رزلٹ آئینگے،ٹیم کی سلیکشن کیلئے سیلیکٹرز کو ٹیم مینٹورز سے بھی مشاورت کرنی چاہیے۔