بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت میں ایک ہندو سنت کے مجسمے پر حملہ کرکے اُسے مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ملزم کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اُس کا کہنا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے خواب میں آکر اُسے حکم دیا تھا کہ ایسا کرو۔
جس مجسمے کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ لِنگایت سلسلے کے سنت شِو کمار سوامی کا ہے۔ مجسمے کے ماتھے اور ہاتھوں پر کالک ملی گئی۔ مقامی آبادی نے اِس پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے بروقت پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی روک تھام کی اور ملزم کو پولیس اسٹیشن پہنچادیا۔
بنگلور کے علاقے سِدھا گنگا مٹھ میں رونما ہونے والا یہ واقعہ 30 نومبر کا ہے۔ لوگوں کے جذبات قابو میں رکھنے کے لیے اس واقعے کی خبر روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا 37 سالہ سری کرشنا ڈلیوری ایگزیکٹیو ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اُسے خواب میں دیدار کرایا اور حکم دیا کہ شِو کمار سوامی کے مجسمے کو گرادو یا اُس کا حلیہ بگاڑ دو۔