حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ 8دسمبر کو کراچی میں لاکھوں سندھ کے مرد و خواتین سندھ کے دریا کے کینالوں کے خلاف تاریخی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا دریا سندھ کی بقا کا واحد ذریعہ ہے جسے ہم کسی صورت میں چھیننے نہیں دیں گے، حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور ملک کے تمام صوبوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دینے کے ساتھ ساتھ ان کی رضا مندی سے فیصلے کرنے چاہیے، سندھ کوئی فتح شدہ علاقہ نہیں بلکہ یہ اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوا تھا۔ انہوں نے
کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور صوبوں پر اپنی مرضی کے غیرقانونی اور غیر آئینی فیصلے مسلط کرنے کے باعث احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔ ایس ٹی پی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے،سندھ کی قوم اپنے سندھ کے دریا کو بچانے کے لیے عوامی سیاسی جدوجہد کرے گی اور حکمرانوں کے غیرقانونی، غیر آئینی اور سندھ دشمن فیصلوں کو شکست دے گی۔
قادر مگسی