میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سابق یوسی ناظم اور جی ڈی اے کے رہنما اے ڈی لاکھو نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے میرے خلاف غداری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجھے باعزت بری کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق جی ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم سے ہے، جبکہ چند ماہ قبل جب میں اسلام آباد میں تھا تو میرپورخاص پولیس نے میرے خلاف غداری جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا اور اس مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگائی تھیں، جبکہ میں محب وطن شخص ہوں، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حق سچ کا فیصلہ سناتے ہوئے باعزت بری کر دیا۔