نو منتخب امیر جماعت اسلامی سکھرسرفراز احمد صدیقی نے حلف اُٹھا لیا

97



سکھر (نمائندہ جسارت) نو منتخب امیر جماعت اسلامی سکھر شہر سرفراز احمد صدیقی نے دفتر جماعت اسلامی مہران مرکز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں امیر ضلع سکھرزبیر حفیظ شیخ، نائب امیر حافظ عبدالحلیم تنیو، محمد صالح لاشاری، منصور احمد شیخ، سابق امیر شہر سہیل قریشی، جماعت اسلامی یوتھ سوشل میڈیا نیٹ ورک سندھ کے صدر عبدالملک تنیو، عبدالستار اخوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومقررہ امیر شہر کے لیے استقامت کی دُعائیں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، ان شاء اللہ ان کی امارت میں جماعت اسلامی سکھر شہر کے تنظیمی کام کو استحکام و فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف ایک روایتی سیاسی مذہبی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو ملک میں اسلامی نفاذ کے عملی نفاذ اور اقامت دین کے لیے پر امن سیاسی تنظیمی جدوجہد کر رہی ہے۔