ٹھٹھہ: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

80


ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جھرک کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص محمد علی موقع ہی پر جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جس کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس نے جاں بحق اور زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کردیا جہاں زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔