بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی، معاملات رک گئے

123

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کے باعث بورڈ کے معاملات رک گئے۔بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ((آئی سی سی) کے سربراہ بننے کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہو گیا جس پر بھارتی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی تقرری نہیں کی گئی۔جے شاہ کے سربراہ آئی سی سی بننے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا عبوری سیکرٹری مقرر نہیں کیا جا سکا ۔