ایڈیلیڈ(اسپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کر دی۔فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون میں سکاٹ بولینڈ کو شامل کر لیا، جوش ہیزل ووڈ انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے اس بارے میں اعلان کیا تھا کہ شین ایبٹ اور برینڈن ڈوگیٹ کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔