وائپر اکیڈمی اورڈی ایچ اے کے در میان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

162
وائپر اکیڈمی اورڈی ایچ اے کے در میان مفاہمتی یادداشت کے مو قع پر دستخط کیے جا ر ہے ہیں

کراچی (کامرس ر پورٹر)پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت کے طور پر وائپر اکیڈمی اور ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کراچی نے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد ملک میں آئی ٹی کی تعلیم کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ یہ معاہدہ وائپر اکیڈمی کے سی ای او عاصم شیخ اور ڈی ایچ اے کراچی کے سیکریٹری بریگیڈیئر (ر) عاصم علی نے کیا، جس میں نمایاں صنعت کاروں نے شرکت کی، جن میں کرنل (ر) طاہر بشیر ملک، پروجیکٹ ڈائریکٹر انووسٹا انڈس اور خوشنود آفتاب، چیئرمین وائپر گروپ شامل تھے۔یہ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں جن کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے میں اہم آئی ٹی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کو فروغ دینے کا وعدہ کرتی ہے۔ آئی ٹی سیکٹر میں مہارتوں کی کمی کو دور کرنے کے لیے یہ تعاون نوجوان ذہنوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں عالمی ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ تقریب کے دوران عاصم شیخ نے کہاکہ آج ہم ایک ایسے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں جہاں ہمارے نوجوان نہ صرف ٹیکنالوجی کے صارف ہوں گے بلکہ تخلیق کار اور موجد بھی ہوں گے۔ ہمارا مشن ڈی ایچ اے کے ساتھ مل کر ایک مضبوط پلیٹ فارم بنانا ہے ۔