پی سی بی انٹر کلب کرکٹ،پاکستان کرکٹ کلب کراچی کی فتح

161

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی انٹر کلب ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈز میں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کراچی ریجن کی چیمپئن پاکستان کرکٹ کلب نے میر محمود کرکٹ کلب حیدرآباد کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میر محمود کرکٹ کلب حیدرآباد کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2۔37 اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شیراز خان نے 3 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 33، جبکہ دانیال حسین راجپوت نے 22 رنز بنائے۔ فراز احمد خان نے 21 رنز دیکر 3 جبکہ عارش علی خان نے 23 اور محمد اصغر نے 27 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کرکٹ کلب کراچی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 4۔20 اوورز میں مطلوبہ 139 رنز بنا لئے۔ جہانزیب سلطان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 73 ، حذیفہ احسن نے 3 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 38 اور غلام اشرف نے 24 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔