تعلیم پر پابندی، راشد خان نے طالبان کے فیصلے کی مخالفت کردی

137

کابل (اسپورٹس ڈیسک ) افغان کرکٹر راشد خان نے طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کے طبی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کے فیصلے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے نظرِ ثانی کی اپیل کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی فیصلے کے بعد راشد خان اپنے ملک کی خواتین کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔کابل میں مڈوائفری اور نرسنگ پروگرام کی طالبات کو مبینہ طور پر اداروں میں داخلے سے منع کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے راشد خان نے سوشل میڈیا پر طالبان کے فیصلے پر دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔کرکٹر نے کہا کہ تعلیم کو اسلام میں مرکزی مقام حاصل ہے، اسلام مرد اور عورت دونوں کے لیے علم کے حصول پر زور دیتا ہے، قرآن سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔