واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص نے اسکول میں فائرنگ کرکے 2 بچوں کو زخمی کردیا۔خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ کیلیفورنیا کے ٹاؤن اورویل کے مقامی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص اسکول میں بچے کے داخلے کے سلسلے میں آیا تھا، اسکول میں دوران میٹنگ وہ طیش میں آگیا اور اس نے کلاس روم کے باہر موجود 2 بچوں پر فائر کھول دیے اور بعد میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔