پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں بیٹھ کرنظام میں خرابیاں درست کرنے کی کوشش کریں، رہنما پی پی

176

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نسلی تعصب کو ہوا دینے سے بہتر اپنی غلطیاں اور طرزِ سیاست درست کرے، دھرنوں میں نہیں پارلیمنٹ میں بیٹھ کرنظام میں خرابیاں درست کرنے کی کوشش کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی پی ٹی آئی مسلسل عدم استحکام و تصادم کی خطرناک سیاست کر رہی ہے ، خدارا عدم و استحکام، بد امنی اور نفرت کی سیاست سے نکل آئیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ 9 مئی اور 24 نومبر کو ملک کی سیاسی تاریخ کے بدترین دنوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا،تحریکِ انصاف صوبے میں اپنی حکومت، وفاق میں اپنا حزبِ اختلاف کا کردار اور ذمے داری کو نہیں سمجھی۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ تحریکِ انصاف اپنے رویے سے مجموعی طور پر ملک کی سیاست کا نقصان کر رہی ہے۔