اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

144
the constitutional amendments in the court

راولپنڈی:عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے وکیل کی درخواست پر اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ قبل ازیں عمر ایوب، راجا بشارت، ماجد دانیال، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کے وکیل نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔

وکیل کی درخواست پرانسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے گرفتار پانچوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، راجہ بشارت، ماجد دانیال، احمد چٹھہ، ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔