اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 14 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 سے زائد فلسطینی مزید شہید ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ بھڑک لگ گئی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 532 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 105538 تک پہنچ گئی ہے۔