حما:شام میں باغی جنگجوؤں نے اچانک حملہ کرکے سب سے بڑے شہر حلب میں حکومتی فورسز کو شکست دے کر اسٹریٹجک شہر حما پر قبضہ کرلیا، مزید شہروں کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فوج کے ترجمان نے کہاکہ دیگر شہروں میں عوام کی حفاظت کےلیے داخلی اور خارجی راستوں پر مزید فوج تعینات کی جارہی ہے۔
دوسری جانب باغیوں کا کہنا تھا کہ ہم شام کے دارالحکومت دمشق کو شمال اور ساحلی علاقے سے جوڑنے والے شہر حمص کی جانب پیش قدمی کی تیاری کر رہے ہیں، جوجنوب میں واقعہ ہے۔
خیال رہےکہ دمشق کی حکومت نے 2011 میں شام کی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے حما پر قبضہ کر رکھا تھا، حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کی سربراہی میں باغیوں کا اگلا ہدف حما کے قریب حمص ہوسکتا ہے، ایچ ٹی ایس کا القاعدہ سے سابقہ الحاق ہے ۔