اسلام آباد میں بیگناہ پشتون گرفتار کیے جا رہے ہیں، گنڈاپور کا وزیراعظم کو خط

140

پشاور:وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بیگناہ پشتون گرفتار کیے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے نام وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی گرفتاریوں سے متعلق بات کی ہے۔

خط میں علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط کے متن میں کھا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ موجودہ حالات میں نفرت کو ہوا دینے سے ملک پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔