لاہور اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، ننکانہ، جہلم، سرائے مغل ،خانیوال ،پتوکی، گجرات، چنیوٹ ،مانانوالہ، گردونواح، بھلوال اور واربرٹن میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور مرکز کھاریاں کے قریب گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں، گھروں اور کاروباری مراکز سے باہر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی معلومات سامنے نہیں آئیں۔