راوالپنڈی کی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی، پبلک پراسیکیوٹر سید ذولفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی مسلسل 10 سماعتوں میں غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں ۔
بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔