سیاسی جماعتیں غیر قانونی حکومت کیخلاف آواز اٹھائیں ، اسد قیصر

248

پشاور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوا ، سیاسی جماعتیں غیر قانونی حکومت کیخلاف آواز اٹھائیں ، خیبرپختونخوا کے عوام کے خلاف ایکشن لے کر نفرتوں کو بڑھایا جا رہا ہے ۔پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عدالتوں میں بھی جائیں گے اور سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا، کوئی ہمیں احتجاج سے نہیں روک سکتا۔