وزیرآباد حملہ کیس: حماد اظہر‘ یاسمین راشد سمیت دیگر کے وارنٹ جاری

183

گوجرانوالہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم حاضری پر پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں سمیت 14 گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وزیرآباد حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت میں ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم نوید مہر کو پیش کیا گیا۔دوران سماعت گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ میڈیکل کرنے والے ڈاکٹرز کو عدالت نے بیان حلفی دینے کیلیے طلب کرلیا۔