پی پی 139میں ضمنی انتخاب آج ہوں گے

56


لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اوروفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھائی رانا افضال حسین کے انتقال سے خالی ہونے والے حلقہ پی پی 139میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ آج ہو گی ، حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کے مقابلہ کا امکان ہے ، ضمنی انتخاب کے موقع پر حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رانا طاہر اقبال ، تحریک انصاف کے اعجاز حسین بھٹی اورتحریک لبیک کے محمد فاروق الحسن سمیت 8امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔