جی ایچ کیو حملہ کیس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

187

راولپنڈی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے، ٹرائل شروع اور شہادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی
النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگین الزامات ہیں۔دوسری جانب اسی کیس میں عدالت نے عمران خان کی دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو 3 بجے دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔