مذاہب کے کردارمیں امن لازم و ملزوم ہے‘ احسن اقبال

208

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مذاہب کے کردار اور امن و ترقی کے درمیان ایک لازم و ملزوم تعلق ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ ہم آہنگی، انصاف اور باہمی احترام کی بنیاد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ اس تعلق کو عالمی اہمیت حاصل ہے، خصوصا پاکستان کے تناظر میں ، جہاں مذاہب کے درمیان تفریق کو ختم کرنے، باہمی تعاون کو فروغ دینے ، پائیدار ترقی اور مساوی ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔