پشاور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بیرسٹر گوہر نے ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی اس وقت پشاور میں موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے وسائل استعمال نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات ہیں، 24 نومبر کے احتجاج کے موقع پر بھی عمران خان کی اہلیہ اور پارٹی قیادت کے درمیان اختلاف نظر آیا۔اس کے علاوہ عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی یہ اظہار کرچکی ہیں کہ عمران خان کو جیل میں اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ وہ یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ عمران خان ان کے بھائی ہیں وہ کیسے ان کے حق میں بات نہ کریں، اس میں سیاست کی کوئی بات نہیں۔