اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

105

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /آن لائن) اسلام آباد پولیس نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔ تھانہ کوہسار میں24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں
پیش رفت ہوئی ہے‘ شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مروت، عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین اور علی بخاری کا بھی نام لسٹ میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے گی۔ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نامزد ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید10مقدمات درج کرلیے گئے‘ اس کے بعد تعداد 20 ہوگئی۔ تھانہ مارگلہ میں3، کوہسار اور شہزاد ٹاؤن، کراچی کمپنی، سیکرٹریٹ اور تھانہ ترنول میں 2، 2 مقدمات درج ہیں‘ تھانہ سہالہ، تھانہ بنی گالہ، شمس کالونی اور نیلور میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے‘ تھانہ نون، تھانہ کھنہ اور تھانہ آبپارہ میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق درج مقدمات میں اب تک 853 زاید افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں،جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں‘ 13 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں‘ کیسز میں گرفتار 640 افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔