قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکی سمری وزیراعظم کو ار سال

215


اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کیلئے وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارت نے منگل دس دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی ہے۔اجلاس میں پیکا
ایکٹ ترمیمی بل بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن ڈی چوک احتجاج میں مبینہ تشدد کا معاملہ اٹھائے گی۔