جنوبی کوریا مارشل لا : اپوزیشن نے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع کرا دی

98

سیول :جنوبی کوریا کی اپوزیشن جماعتوں نے  ملک میں اچانک مارشل لا  لگنے پر صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی ہے، جس کے بعدصدر مستعفی ہوجائے گا اور جمعے تک ووٹنگ ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی 6 حزب اختلاف جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی مواخذے کی  تحریک میں کہا ہے کہ ایک مختصر مدت کے مارشل لاء کو ختم کیا جائے اور صدر مملکت مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن کا اعلان کریں۔

خیال رہے کہ  جنوبی کوریا کے صدر کے مارشل لا کے اعلان کے بعد عوام نے قانون سازوں کے ووٹ دینے سے پہلے فوجیوں کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے پر مجبور کیا تھا، گزشتہ روز عوام نے احتجاج کرتےہوئے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے آگے لیٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ سیاسی دباؤ کے باعث جنوبی کوریا کے صدر نے علی الصبح ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھا لیا تھا جس کے بعد فوج کی بیرکوں میں واپسی ہوگئی تھی۔