جنوبی کوریا: مارشل لا کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے  عوام فورسز کی گاڑیوں کے نیچے لیٹ گئی

176

سیول: جنوبی کوریا میں صدر کی جانب سے مارشل لا نافذ کیے جانے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئی ، احتجاجا عوام نے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کے نیچے لیٹنا شروع کردیا، جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز  نے گاڑیاں روک دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے مارشل ال نافذ ہونے کے بعد ملک بھر بڑی تعداد میں حکومت مخالف احتجاج ہورہےہیں، پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیے تاہم خصوصی سیکیورٹی فورسز نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

پارلیمنٹ کے داخلی راستوں پر فوجی گاڑیاں کھڑی تھیں ، جس کے آگے آکر عوام احتجاجا لیٹ گئی ، جس کے بعد ایک بڑی تعداد پارلیمنٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور مارشلا کے خلاف احتجاج کرنے لگی۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کچھ دیر قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پارلیمنٹ جارہا ہوں ۔