پشاور:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شبلی فراز کاکہنا ہے کہ مشہور ترین سیاسی جماعت کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے، پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا سبق ہمیں نہیں دیا گیا ہے، ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم پاکستان کے باشندے نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم کے پی سے ہیں، ایسے رویے سے فائندہ ان کا ہوتا ہے جو ملک کی بھلائی نہیں چاہتے،اس ملک کے پُرامن شہریوں کو اپنی جان گنوانا پڑا، پاکستان کیسے ترقی کرے گا اگر اپنے شہری محفوظ نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری توقع نہیں تھی کہ ہمارا استقبال گولیوں سے ہوگا، ہمارے بارہ افراد شہید ہوئے بقیہ کی تفصیلات جمع کررہے ہیں، حکومت نے ہمارے سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گرد قرار دیا گیا پڑھے لکھے لوگوں کو دہشت گردوں کے زمرے میں ڈالا گیا اور اصل دہشت گردوں کی پہچان مٹادی۔