صحافی سمیع ابراہیم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد نئی عبوری ضمانت منظور

89

راولپنڈی:صحافی سمیع ابراہیم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے نئی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی سمیع ابراہیم کی 28 ستمبر ہنگامہ آرائی کیس میں درخواست  منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 13 دسمبر تک عبوری ضمانت دے دی۔

ساتھ ہی عدالت نے تھانہ سٹی کی تفتیشی ٹیم سے نوٹس ریکارڈ طلب  کرتے ہوئے ملزم سمیع ابراہیم کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ بدھ کی صبح عدالت نے صحافی سمیع ابراہیم کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ عدالت میں ہونے والی سماعت میں ملزم اور وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔