روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: وزیرِ پیٹرولیم

140
investigating against its officer

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ خام تیل کی خریداری کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں خرید رہے،  گزشتہ بار جب تیل خریدا تھا تو کوشش تھی پبلک سیکٹر کمپنی کے ذریعے خریدا جائے گا،روس سے خام تیل کی خریداری پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، ہم چاہتے تھے کہ ریفائنریز کو تیل انٹرنیشنل مارکیٹ کی قیمت پر دیں ،ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔

 وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ہمارے پاس ایل این جی سر پلس ہے، پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا،اضافی سپلائی کے باعث ایل این جی کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کم ہوئی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان  اپنے 5 ایل این جی کارگو مؤخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو مؤخر کرنا زیرِ غور ہے، درآمدی گیس مہنگی ہونے پر نجی شعبہ ایل این جی کی خریداری نہیں کر رہا۔

 مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈکے سعودی عرب میں روڈشو میں 5 سعودی کمپنیوں نے شرکت کی، ڈی ریگولیشن فریم ورک کی منظوری وزیراعظم دیں گے۔