ڈاکٹروں کی مہنگی فیسوں کے سبب51  فیصد افراد ادویات از خود استعمال کرنے مجبور، رپورٹ

41

اسلام آباد:ڈاکٹروں کی مہنگی فیسوں کے سبب عوام نے اینٹی بائیوٹک ادویات از خود استعمال کرنا شروع کردیں، 51  فیصد افراد کے اینٹی بائیوٹک ادویات از خود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت حکام کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ادویات کے غیر ضروری استعمال سے پاکستان میں بیماریاں بڑھنے لگیں، اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا بڑا سبب ہے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ وزارت صحت نے تمام فریقین سے مشاورت شروع کردی ہے،اینٹی بائیوٹک ادویات کے محفوظ استعمال کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب عوام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی فیسیں ہی کئی کئی ہزار ہوتیں ہیں، اس سےبہتر ہے کہ بندہ خود کسی میڈیکل اسٹور پر جاکر کوئی بھی اینٹی بائیوٹک دوا لے کر صحت یاب ہوجائے۔