کرم میں امن برقرار رکھنے کیلئے 400 اہلکاروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

110

پشاور: خیبر پختونخوا  ( کے پی کے ) حکومت نے  کرم میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 400 ایکس سروس مین بھرتی کرکے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت  نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارا چنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے 400 ایکس سروس مین اہلکار بھرتی کیے جائیں، ان میں 350 سپاہی اور پچاس ہیڈ کانسٹیبل کی پوسٹیں مرتب کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا کہ ایکس سروس مین کی بھرتی کا مقصد ٹل پارا چنار کی مین سپلائی لائن کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلے مالی سال کے لیے کی جائے، ایڈیشل چیف سیکرٹری منظوری کے لیے وزیر اعلی کو سمری ارسال کریں۔