سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی آئی یا نہیں؟

134
Global gold prices

آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ روز والی قیمتیں ہی برقرار ہیں۔

 گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 275200 روپے ہوگئی تھی۔

 ملک میں گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے  235940 روپے ہوگئی تھی۔

 اسی طرح بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2640 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔