اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے اپنے خلاف درج ڈی چوک مقدمے میں شامل کی گئی دہشت گردی کی دفعات کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے حاجی اجمل خان مہمند کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی چوک مقدمے کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے، جس میں عدالت سے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کی گئی ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی استدعا کی گئی ہے۔
علی ا مین گنڈاپور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتجاج کے لیے آئینی حق کو استعمال کیا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا۔ 26 نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک ایف آئی آر یا دہشت گردی کی دفعات کو معطل کیا جائے۔