عمران خان سے ملاقات کی درخواست:علیمہ خان پر 10ہزار جرمانہ عائد

87
has been made to

راولپنڈی: عمران خان سے ملاقات کی  درخواست دائر کرنے پر علیمہ خان پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے دائر درخواست کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ان پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے علیمہ خان کے درخواست  دائر کرنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ علیمہ خان نے گزشتہ روز جیل میں باقاعدہ ملاقات کی تھی، اس کے باوجود درخواست دینا عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے دوپہر 3بجے محفوظ کیا تھا، جسے بعد ازاں جاری کردیا گیا۔