پاکستان کو سازش کے تحت لسانی تفریق میں الجھایا جارہا ہے، احسن اقبال

38
rocket in space

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا  ہے کہ پاکستان کو سازش کے تحت لسانی تفریق میں الجھایا جارہا ہے، پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان  کی سالمیت کو نقصان پہنچایا،  پی ٹی آئی شرپسندی کی سرپرستی میں  جدید اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر قبضہ کرناچاہتی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ  گلگت بلتستان اور بلوچستان میں قومیت اور لسانیات کے فروغ سے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ملک کو اب مزید منفی پروپیگنڈا کے زیر اثر نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  میں وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ پارٹی کا سیکریٹری بھی ہوں، آٹھ ماہ مشکلات کے خاتمے میں گزر گئے، قائداعظم نے لندن سے واپس آ کر الگ وطن کے لیے 17 خطوط لکھے، جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے معاشی مستقبل کے لیے آزاد ملک وجود میں آیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کاکہنا تھا کہ پاکستانی وفد 10 سے 23 دسمبر کو چین کا دورہ کرے گا، سی پیک کے فیز ٹو پر کام کریں گے ، چین کی مدد سے کراچی حیدرآباد کی نئی موٹر وے بنائیں گے۔