بھارت کی آٹو مارکیٹ میں ہونڈا نے ایک نئی کار پیش کی ہے جو دراصل سیڈان کیٹیگری کی کار کا نیا ماڈل ہے۔ یہ ماڈل مجموعی طور پر 10 لاکھ 90 ہزار بھارتی روپے کا ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم کم و بیش 36 لاکھ روپے بنتی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہونڈا امیز 2024 نام کے اس ماڈل کو بھارت کی سب سے افورڈیبل کار قرار دیا جارہا ہے۔ ادارے کا دعوٰی ہے جن کی خصوصیات اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ یہ کار پیش کی گئی ہے اُن کے ساتھ کوئی اور کار اِتنی قیمت میں نہیں مل سکتی۔
بھارت میں ڈیڑھ سے دو عشروں کے دوران لیز یعنی قسطوں پر کاریں خریدنے کا رجحان تیزی سے پروان چڑھا ہے۔ اِس کے نتیجے میں کاروں کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی کرنسی کے فرق کی بنیاد پر دیکھیے تو بھارت کی مارکیٹ میں پیش کی جانے والی کاریں خاصی مہنگی ہیں۔ ہونڈا امیز کی بنیادی قیمت 8 لاکھ بھارتی روپے یعنی تقریباً 25 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔
ہونڈا کا کہنا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے کار کو انتہائی آرام دہ اور محفوظ بنایا گیا ہے۔ ان کاروں میں ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم (اے ڈی اے ایس) بھی ہے یعنی جدید ترین سینسرز کی مدد سے کار کا سسٹم ڈرائیور کو حادثے کی روک تھام میں غیر معمولی حد تک مدد فراہم کرنا ہے۔